مردم شماری پر وفاق نے سندھ سے رابطہ نہیں کیا، شازیہ مری

343

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سامنے یہ حکومت لیٹ چکی ہے، الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کے حوالے سے جواب دینا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ صوبہ سندھ سے ابھی تک حکومتی کمیٹی نے مردم شماری کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ کمیٹی نے خود کہا کہ مردم شماری پر تحفظات ہیں مگر اسے تسلیم کرلیا جائے، یہ رپورٹ پیش کی گئی ہے، ہم سی سی آئی کی بنائی گئی اس رپورٹ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کیساتھ لاہور میں جو سلوک ہوا ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی معاشی، خارجہ پالیسی کی تباہی کے ساتھ طلبہ کے ساتھ بھی ناانصافی کررہی ہے۔ پارلیمان کے سامنے خواتین اپنے کے ساتھ 19 روز سے احتجاج کررہی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ ان میں 5 ٹیچرز کا انتقال، پانچ خواتین بیوہ ہوچکی ہیں مگر حکومت کو کوئی پروا نہیں۔ انہوںنے کہا کہ پیٹرول کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں16 مرتبہ سے زاید اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ٹیچنگ اسپتال کے لیے لایا جانے والا آرڈیننس سراسر زیادتی ہے، اسی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے 3 اداروں پر قبضے کی کوشش کی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ براڈ شیٹ کے حوالے سے ون مین کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، جو سابق دور میں ڈپٹی پراسیکیوٹر رہا ہو وہ کیسے انصاف کرسکتا ہے۔ یہ مفاد کے ٹکراو¿ کی بات ہے ، حکومت کو اپنی ضد اور انا کو چھوڑنا ہوگا۔