مسلم علاقوں میں شراب خانوں پر ڈائریکٹر ایکسائز ودیگر کو نوٹس

264

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مسلمان اکثریت علاقے میں شراب خانہ کھولنے کےخلاف درخواست ڈائریکٹر ایکسائز ، پولیس اور تھری اسٹار وائن شاپ کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائی کورٹ میں مسلمان اکثریت علاقے میں شراب خانہ کھولنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز ، پولیس اور تھری اسٹار وائن شاپ کو بھی نوٹس جاری کردیے عدالت نے فریقین کو دس فروری تک جواب دینے کی ہدایت کی درخواست گزار ایڈووکیٹ عثمان فاروق کا کہنا تھا کہ بفرزون میں مساجد اور مدارس کے قریب وائن شاپ کھولی جارہی ہے ، قوانین کے مطابق مسلم اکثریت علاقے میں شراب خانہ نہیں کھولا جاسکتا ،فریقین کو بفرزون سیکٹر 16-A میں وائن شاپ کھولنے سے روکا جائے۔