ملک بھر کے کسانوں کے لیے اچھی خبر آگئی

996

لاہور: ملک بھر کے کسانوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔ حکومت پاکستان نے“کامیاب کسان” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر “کامیاب کسان” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں میں وزیر اعظم کل ساہیوال کا ایک روزہ دورہ بھی کریں گے۔

اپنے دورے پر وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان منصوبہ لانچ کریں گے۔ وزیر اعظم نوجوان کسانوں میں جدید ٹریکٹرز بھی تقسیم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ جو کسان وسائل کی کمی سے پیچھے رہ گئے ان کی مدد کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ اپنے ملک کے کسانوں کو اوپر اٹھانا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نوجوانوں نے ڈیری فارمنگ، کائیو اسٹاک اور زرعی شعبے مین تعاون کی درخواست کی۔ کل وزیر اعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کسانوں کے حالات دیکھ لیں اور پاکستان میں بھی دیکھیں۔ بھارت میں مودی سرکار کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔ پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔