بنی گالہ کے قریب فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی

422

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ آج صبح بنی گالہ کے قریب پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا کردی گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے فائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔