امریکا میں ایک بار پھر سرکاری عہدیداران اور عمارتوں پر حملے کا خدشہ

715

امریکا میں ایک مرتبہ پھر نئے منتخب عہدیداران پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

غیر ملکی ذرایع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت واشنگٹن میں قائم سرکاری عمارتوں، تنصیبات اور نئے منتخب عہدیداران پر حکومت مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے حملے کا خدشہ ہے۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے واشنگٹن میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کا خدشہ آئندہ چند ماہ تک برقرار رہ سکتا ہے۔

رواں ماہ 6 جنوری کو جوبائیڈن کی جیت کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی سیاسی مرکز کیپیٹل ہل کے اندر داخل ہوئے تھے۔ حامیوں کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی جب کہ تشدد کے واقعے میں 5 افراد ہلاک بھی ہوئے۔