وزیراعظم نےوفاقی سیکرٹریز کی عدم شرکت کی شکایات کا نوٹس لے لیا

311

زیراعظم عمران خان نےوفاقی سیکرٹریز کی عدم شرکت کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹرریز کو ہر صورت کابینہ و پارلیمانی کمیٹی اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرانے وفاقی سیکریٹریزکی کابینہ اورپارلیمانی کمیٹیوں میں عدم شرکت پر وزیراعظم سے شکایات کیں اور بعض وزرا کا کمیٹیوں کے اجلاسوں میں سیکریٹریز کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا۔

وزیراعظم نےوفاقی سیکرٹریز کی عدم شرکت کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹریزکو ہرصورت کابینہ وپارلیمانی کمیٹی اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکریٹریزمکمل تیاری کے ساتھ اجلاسوں میں ذاتی شرکت کو یقینی بنائیں۔کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلے پر وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت نامہ بھجوادیا۔

سرکاری مصروفیات کےباعث غیرحاضری کےبارے میں قبل ازوقت سیکرٹری کابینہ کو تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں قانون سازی سمیت سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔