ہائیکورٹ نے آن لائن امتحان دینے کی درخواست ایچ ای سی کو بھجوا دی

155

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن امتحان دینے کی درخواست ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی طلبا کی آن لائن امتحان دینے کی درخواست پرسماعت جسٹس بابرستارنے کی، عدالت نے کہا کہ اس کیس میں نہ کوئی امتیازی سلوک کا مسئلہ ہے نہ ہی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ کرنے کیلئے معاملہ ایچ ای سی کو بھجواتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کیلئے ہایئرایجوکیشن کمیشن سے رابطہ کیا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ایچ ای سی کو کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے رابطہ کیا جائے اور دیکھاجائے،خصوصی حالات میں کیاآن لائن امتحانات ممکن ہیں؟ یونیورسٹیوں کو دیکھنا ہوگا کہ کیا ان میں یہ تکنیکی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہیے تاہم کچھ یونیورسٹیوں کے طلبہ آن لائن امتحانات کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن یقینی بنانا ہوگا آن لائن امتحان سے گریڈز بڑھانے کیلئےغلط فائدہ نہ اٹھایا جائے۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب ملک بھر کے تعلیمی ادارے 2 ماہ تک بند رہے جبکہ اس دوران آن لائن کلاسوں کے ذریعے تعلیمی سلسلہ جاری رہا.