ویکسین لگانے کیلیے پلان تیار، سندھ میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم

479

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسین لگانے کیلئےجامعہ پلان مرتب کر لیا۔

این سی او سی نے ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اُصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا ہے۔ ویکسین اسٹریٹجی کا مقصد صحت مند ماحول میں مربوط نظام کے تحت لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

ویکسین اسٹریٹجی پلان  وفاق نے صوبوں اوراسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےمرتب کیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں 14 مقامات پر کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیے۔ محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 9 مقامات پر اور اندورن سندھ 5 شہروں میں کورونا ویکسین سینٹرقائم کیے گئے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں سیکنڈ لائن ورکرز کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ تیسرے مرحلے میں عوام کےلیے ویکسین لگانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چین سے کورونا ویکسین کے حصول کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں جب کہ نجی شعبے کو بھی بیرون ملک سے ویکسین منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔