پاک-افریقا ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیم کی پروٹیز کے خلاف بیٹنگ جاری

181

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں دوسرا دن کا کھیل جاری ہے جبکہ 4 کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد اظہر علی اور فواد عالم کی ذمہ دارانہ اور محتاط انداز سے بیٹنگ  جاری ہے اور اس وقت دونوں نے کھانے کے وقفے تک 104 کا اسکور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے کھیل ایس او پیز کے ساتھ کھیلے جارہے ہیں اور میچ کے دوسرے روزجنوبی افریقا کے پہلی اننگز میں 220 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان ٹیم کے 33 رنز پر 4کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔

دوسرے دن کے کھیل میں آغاز میں  اظہر علی اور فواد عالم 5 ، 5 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے اور پاکستان کو اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 187 درکار ہونگے جبکہ اظہر علی اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے دن کے کھیل کا محتاط انداز میں آغاز کیا ہے۔

پاکستان کے دونوں بلے بازوں نے مزید وکٹ دیے بغیر ٹیم کا اسکور 104 رنز پر پہنچا دیا ہے اور قومی ٹیم کو اب تھی جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 116 رنز درکار ہیں۔

خیال رہے  گزشتہ روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن مہمان ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ  پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 اور ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 ، 2  وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے  220 رنز کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 33 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جبکہ عابد علی 4 ، عمران بٹ 9 ، بابر اعظم 7 اور نائٹ واچ مین شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

اسکور کے مطابق اظہر علی 38 اور فواد عالم 39 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔