دنیا میں کورونا کا خطرہ: اموات 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی

454

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں ہے  جبکہ اس موذی وبا سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 68 ہزار 728ہوگئ ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 68 ہزار 728ہوگئ ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 891 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 302 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 29 لاکھ 64 ہزار 949 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 35 ہزار 452 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ 11 ہزار 222 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 98 لاکھ 8 ہزار 357 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 1 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 57 لاکھ 67 ہزار 413 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ویب سائٹ  کے مطابق ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 751 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 90 ہزار 279 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 18 ہزار 918 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 89 لاکھ 36 ہزار 590 تک جا پہنچی ہے۔

ویب سائٹ  کے مطابق کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 70 ہزار 482 ہو گئی ہے  جس کے بعدمریضوں کی تعداد 37 لاکھ 56 ہزار 931 ہو چکی ہے جبکہ  برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں اور یہاں اس سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 162 ہو گئی ہے  جس کے بعد کورونا کے کیسز کی تعداد 36 لاکھ 89 ہزار 746 پہنچ چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 74 ہزار 106 ہوگئی ہے اور جہاں اس کے اب تک کل کیسز 30 لاکھ 79 ہزار 943 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 56 ہزار 799 ہو گئی  ہے اور اب تک اس کے 27 لاکھ 33 ہزار 729 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ویب سائٹ  کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 86 ہزار 422 ہو گئی ہے جس کے بعد کیسز کی کل تعداد 24 لاکھ 85 ہزار 956 ہو گئے ہے جبکہ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 25 ہزار 344 تک جا پہنچی ہیں اور کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 42 ہزار 350 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 54 ہزار 390 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 63 ہزار 113 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 359 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 807 تک جا پہنچی ہے۔

ویب سائٹ  کے مطابق ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 272 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 563 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 74 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے اور اس بیماری سے 2 ہزار 81 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 450 ہو گئی ہے، جس کے بعد کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہو چکی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کُل 77 لاکھ 64 ہزار 114 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 820 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔