اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آرمی چیف

457

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف الاحمد کے درمیان ملاقات میں علاقائی سلامتی  سمیت پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف الاحمد نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کے امورسمیت پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اردن کیلئے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پاک فوج کی امن کے لئے کاوشوں کی  تعریف کی، انہوں نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

دوسری جانب اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پاکستانی ہم منصب جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات کی