پی ایس ایل کھیلنے والے آسٹریلوی کھلاڑی بین ڈنک کا کہنا ہے کہ مناسب وقت ہے کہ تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں یہ محفوظ ملک ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش ہوں ، لاہور اور کراچی میں خوشگوار ماحول میں میچز ہوئے قلندرز کی جیت کے لیے مزید اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کروں گا۔
بین ڈنک نے کہا کہ پی ایس ایل سے ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے کہ مناسب وقت ہے کہ تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں یہ محفوظ ملک ہے۔
دوسری جانب لاہور قلندر نے جدید ہائی پرفارمنس سینٹر کا آغاز کر دیا۔ سابق کپتان انضمام الحق نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کو ورلڈ کلاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں یہ سہولیات ہوتیں تو مزید ورلڈ کلاس پلیئرز سامنے آتے، قابل ستائش بات یہ ہے کہ کرکٹرز کو ایک ہی جگہ سب مل رہا ہے۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی گرومنگ کیلئے لیجنڈری کرکٹرز سینٹر میں آئیں گے۔