جماعت اسلامی کے وفد کی سالانہ حافظ الملت انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت

38

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کے ایک وفد کی گھوٹکی میں درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف میںسالانہ حافظ الملت انٹرنیشنل کانفرنس( حافظ محمد صدیق مرحوم) میں شرکت کی۔ وفد میں ضلعی رہنما مولانا محمد یوسف مزاری، مولانا عبدالجبار سومرو، عبدالرشید لاشاری، حافظ غلام حسین اور محمد عرفان مزاری شامل تھے۔خصوصی طور پردرگاہ کے مولانا عبدالجید قادری اور مفتی اللہ بخش قادری نے جماعت اسلامی کے وفد کا استقبال اور شکریہ ادا کیا۔