میرواہ گورچانی، پولیس کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار

78

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) میرواہ گورچانی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، دوران تلاشی 250 گرام چرس، 110 گٹکے برآمد، دو ملزمان گرفتار، ایک فرار۔ ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کی ہدایات پر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میرواہ گورچانی پولیس نے دوران گشت 32 میل موری کے قریب ملزم ہمیر ولد غلام محمد نوحانی سے دوران تلاشی 250 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ اس کا ساتھی مراد ولد رمضان نوحانی فرار ہوگیا، پولیس نے میرواہ گورچانی پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری کارروائی میں ملزم میر محمد ولد علیم نوحانی سے دوران تلاشی 110 گٹکے برآمد کر کے ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت میرواہ گورچانی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔