سعودی عرب میں زوردار دھماکا‘ پروازیں روک دی گئیں

256

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منگل کے روز زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، تاہم فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ بتایا گیا ہے کہ ریاض پر ایک میزائل داغا گیا تھا، جسے دفاعی فضائی نظام نے ناکارہ بنا دیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور وڈیوز میں تباہ ہونے والے میزائل کو دکھایا گیا جبکہ ریاض کے ہوائی اڈے کو پروازوں کی آمد ورفت کیل یے تاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا۔ ہفتے کے روز بھی عرب اتحاد نے ایک میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔