مسجد الحرام کے صحنوں میں شجرکاری کی تجویز پر غور

173
مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کے امور کے نگران اعلیٰ شیخ عبدالرحمن السدیس کو مسجد الحرام میں شجرکاری کے مجوزہ منصوبے سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین امور کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے تصدیق کی ہے کہ مسجد حرام کے صحنوں میں شجر کاری کی تجویز زیر غور ہے ۔ یہ تجویز سعودی وژن 2030ء پروگرام کے مطابق ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا، درجہ حرارت اور آلودگی کے تناسب کو نیچے لانا، فضا کے معیار کو بہتر بنانا اور حرم مکی کے صحنوں کو ماحول دوست بنانا ہے ۔ شجر کاری کے عمل سے صحنوں کو زینت اور چھاؤں ملے گی۔