یورپی یونین کا روس کے خلاف نئی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ

232

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں فی الحال نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ نے اپنے اجلاس میں کریملن کے ناقد اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی حراست اور گزشتہ ہفتے روس میں ہونے والوں احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والی گرفتاریوں پر ماسکو حکومت کے خلاف اقدامات پر غور کیا۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ فروری میں ماسکو جائیں گے تاکہ کریملن سے ناوالنی کی گرفتاری کے حوالے بات کی جائے۔