امریکا کااپنے شہریوں کو پاکستان اور افغانستان کے سفر کیلیے انتباہ

191

واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان اور افغانستان کے سفر کیلیے انتباہ جاری کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اپنے شہریوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ امریکی شہریکو وڈ اور دہشتگردی کے
خطرات کے پیش نظر پاکستان اور افغانستان کا سفر کرنے سے گریز کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی شہری لائن آف کنٹرول اور بلو چستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کے لیے تمام افغان علاقوں کا سفر بھی خطرناک ہے کیونکہ وہاں دہشتگردی کے ساتھ ساتھ اغوا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ۔