آصف زرداری نے مجھے بیٹی کی شادی میں بلایا ہی نہیں‘ فضل الرحمن

269

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بیٹی بختاور زرداری کی شادی میں مدعو نہیں کیا۔میڈیا نے فضل الرحمن سے استفسار کیا کہ مولانا آپ شادی میں شرکت کے لیے کراچی کب جارہے ہیں؟۔اس پر پی ڈی ایم سربراہ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جوابی سوال داغ دیا اور کہا کون سی شادی؟، آصف زرداری صاحب نے مجھے بیٹی کی شادی میں بلایا ہی نہیں۔