جماعت اسلامی رہنمائوں کا ڈاکٹر راشد رندھاوا اور آصف رانا کی وفات پر اظہار افسوس

300

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جامعہ ابی بکر الاسلامیہ گلشن اقبال کے مدیر ڈاکٹر راشد رندھاوا کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صوبائی رہنمائوںنے سینئر صحافی آصف رانا کی وفات اور جے یو آئی سندھ کے رہنما اعظم جہانگیری کے بھائی کے انتقال پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا۔