پنجاب کی ترقی میں عثمان بزدار نے اسپیڈ بریکر کا کام کیا، عظمیٰ بخاری

379

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری اور عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران صاحب خود کو این آر او دیں اور قوم کی جان چھوڑیں، نام نہاد وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی ہے، اپنے بہنوئی کو پلاٹ پر قبضہ کروانے کیلیے سی سی پی او تعینات کرایا گیا۔ شہباز شریف کی کارکردگی کی معترف ساری دنیا رہی ہے، شہباز شریف نے بجلی اور انفرا اسٹرکچر پورا کیا، لیکن لاہور شہر کو کچرا کنڈی بنانے کیلیے تحریک انصاف نے بہت محنت کی، جو اسپیڈ شہباز شریف کے ساتھ تھی اس پر عثمان بزدار جیسا اسپیڈ بریکر لگا دیا گیا ہے۔