امریکی شہریوں کوپاکستان‘افغانستان اور بنگلا دیش جانے سے گریز کی ہدایت

316

واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان، بنگلادیش اور افغانستان کے سفر کے لیے انتباہ جاری کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اپنے شہریوں کو انتباہ کیا گیا کہ امریکی شہری کو وڈ اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پاکستان ، افغانستان اور بنگلادیش کا سفر کرنے سے گریز کریں ۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں موجود امریکی شہری لائن آف کنٹرول اور بلو چستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں ۔ امریکی شہریوں کے لیے تمام افغان علاقوں کا سفر بھی خطرناک ہے کیونکہ وہاں دہشت گردی کے ساتھ اغوا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ۔