گستاخانہ فلم کی تشہیر، نیٹ فلیکس سمیت 452 ویب لنکس بلاک

216

اسلام آباد (صباح نیوز) سوشل میڈیا سائٹس پر گستاخانہ فلم کی تشہیر، بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور 452 ویب لنکس بلاک کردیے گئے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کردی۔ منگل کو سوشل میڈیا سائٹس پرگستاخانہ فلم کی تشہیرکے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ پی ٹی اے نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور 452 ویب لنکس بلاک کردیے، گستاخانہ فلم کے 778 ٹریلر لنک بھی بند کردیے اور موجود 249 لنکس کو بھی بلاک کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ پی ٹی اے کی رپورٹ تسلی بخش ہے ان کو ہدایت دے دیں گے۔ وکیل مظہر جاوید نے کہا کہ کیس زیرالتوا رکھ کرپی ٹی آئی سے رپورٹ طلب کی جائے۔