کراچی: ڈکیتی کے دوران تاجر کے قتل کا مقدمہ درج

265

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لائٹ ہاؤس میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر کے قتل کا مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق میٹھا در کے علاقے لائٹ ہاؤس چپل مارکیٹ میں تاجر دانش کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی احسن کی مدعیت میں مقدمہ قتل، ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں استدعا کی گئی ہے کہ دانش کے قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دکان پر 3 لڑکے ڈکیتی کرنے پہنچے تھے، ملزمان فرار ہونے لگے تو بھائی نے انہیں ڈرانے کیلیے اسٹول اٹھایا جس پر ملزمان نے گولی مار دی جو دانش کے پیٹ میں لگی، دانش کو سول اسپتال لے کر آئے جہاں وہ دم توڑ گیا۔