بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلیے مہم چلانے کا فیصلہ

205

اسلام آباد (آن لائن) بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کیلیے سینیٹ کے پاس کیے گئے بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلیے بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی پارلیمانی قیادت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر بلوچستان کے مسائل اور زمینی حقائق کی روشنی میں بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔