عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

139

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے۔ پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45 پیسے، ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 50 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔