پاکستان اسٹاک میں تیزی ،49.15فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ

558

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس مزید 199.74 پوائنٹس کے اضافے سے 46287.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ49.15فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 20 ارب 31 کروڑ 53 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 28.33 فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 46398پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں46300 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 199.74 پوائنٹس کے اضافے سے 46287.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 93.48 پوائنٹس کے اضافے سے 19259 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 75.01پوائنٹس کے اضافے سے32025.47پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔