کیپٹن روح اللہ شہید میموریل ہارڈبال کرکٹ ٹورنامنٹ ختم

295

پشاور( جسارت نیوز) مہمند، حلیمزئی شگئی گرائونڈمیںپہلا کیپٹن روح اللہ شہید میموریل ہارڈبال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام ہوگیا۔فائنل میچ میں میل کرکٹ کلب نے مہمند پینتھرزکو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔الحامد منرلز کے زیر اہتمام شگئی گراونڈ میں 2ماہ سے جاری اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 38 ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں الحامد منرلز کے منیجنگ ڈائریکٹر میر اویس مہمند نے تمام ٹیموں میں لاکھوںروپے کے ہارڈ بال کرکٹ کٹس تقسیم کیں۔