پہلا جی ڈی اے ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ محمد شاکر نے جیت لیا

127

ایبٹ آباد(جسارت نیوز)پہلا جی ڈی اے ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ایس پی ملک اعجاز گوگا اور ایف آئی اے انسپکٹر محمد شاکر نے جیت لیا۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی رضاحبیب کی جانب سے ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، غازی، ہری پور اور حضرو سے ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچوں کی رنگارنگ تقریب بیڈمنٹن کلب سٹی ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رضا حبیب تھے۔