پاک قطر فیملی تکافل کی نئی شاخ کا افتتاح

450

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی میں کراچی میں گلشنِ جمال شاخ کا افتتاح کیا ہے۔ریجنل ٹیم کے سینئر ارکان نے برانچ کا افتتاح کیا ۔نئی برانچ گلشن جمال اور قریبی علاقوں کے صارفین کو تکافل کی وسیع خدمات فراہم کرے گی۔ پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ نئی شاخ کے افتتاح پرانہیں خوشی ہورہی ہے انہوں نے پاک قطر کی ریجنل ٹیم کی پاکستان میں تکافل کے فروغ کے لیے جانے والی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ پاک قطر تکافل پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑے تکافل کمپنی ہے جو پاکستان اور پاکستان میں تکافل کی ترقی کے لیے پرُ عزم ہے۔