کے الیکٹرک کاپیمنٹ سسٹم کے لیے اشتراک

296

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی واحد ورٹیکلی انٹیگریٹیڈ پاور یوٹیلیٹی ،کے الیکٹرک نے دنیا کے ممتاز فائنٹیک اداروں میں سے ایک ،ایوانزا سولوشنز کے ساتھ رئیل-ٹائم پیمنٹ سسٹم (RTPS) نافذ کرنے کے لیے شراکت داری قائم کی ہے۔رئیل ٹائم پیمنٹ سسٹم ایوانزا کے (e-BPS) پر مبنی ہے، یہ بل پیمنٹ پلیٹ فارم ،پاورڈ بائی رینڈیزو اور ’انٹرپرائز مڈل ویئر‘ سافٹ ویئر ایپلی کیشن ہے جو اداروں کو ڈلیوری چینل کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ای-بی پی ایس کے نفاذ سے بل پیمنٹ گیٹ وے کی تمام تفصیلات خودکار ہو جائیں گی اوراس بات کو یقینی بنائیں گی کہ تمام ذرائع سے ہونے والی ٹرانزیکشنز ، یکساں ، محفوظ، اورموثر انداز میں انجام دی جاسکے ۔ رئیل ٹائم پیمنٹ سسٹم ،کے الیکٹرک اور تمام بینکوں کوبراہ راست انٹرلنکنگ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرے گا ۔