سونے کی فی تولہ قیمت 250روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزار200روپے ہوگئی

631

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 250روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزار200روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالرکی کمی سے1854ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزار200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت215روپے کی کمی سے 97ہزار50روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔