ایف بی ایریا میں غیرقانونی تعمیرات عدالت نے جواب طلب کرلیا

168

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں پارک کی زمین پر قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور بلڈر سے 17 فروری تک جوابات طلب کرلیے۔منگل کو جسٹس عرفان سعادت خان کی سر براہی میں 2رکنی بینچ نے فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں پارک کی زمین پر قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جماعت اسلامی کے رہنما منعم ظفر خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں ایک ایکڑ کے رفاہی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں ،پارک کی اراضی کو وا گزار کرایا جائے۔