براڈشیٹ کوعوام کے ٹیکس سے ادائیگی جرم کے متراد ف ہے‘لیاقت ساہی

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما لیاقت علی ساہی نے براڈ شیٹ کو کی جانے والی ادائیگی پر حکومت کی طرف سے جسٹس (ر) عظمت سعید کی سربراہی میں بنائے جانے والے انکوائری کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ کو عوام کے ٹیکس سے ادائیگی جرم کے مترادف ہے۔ پارلیمنٹ کی سطح پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے جو براڈشیٹ کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کا جائزہ لے اور اس فراڈ کے ذریعے فرنٹ مینوں کے ذریعے قوم کے ٹیکس کی رقم سے کی جانے والی تمام ادائیگیوں کو بے نقاب کرے انہیںلوگوں سے انکوائری کرائی جارہی ہے جو براڈ شیٹ کے معاہدے کرانے میں ملوث تھے ایسا لگ رہا ہے کہ جو لوگ براڈ شیٹ کے ساتھ سازش میں ملوث ہیں ان کو حکومت کی طرف سے قائم کردہ انکوائری کمیشن کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی قومی مفاد کی خاطر غیرجانبدار انکوائری کمیشن پارلیمنٹ کی سطح پر قائم ہونا چاہئے جو قوم کے سامنے حقائق رکھے تاکہ اصل مجرموں کو بے نقاب کیا جاسکے۔