خواجہ اجمیر نگری میں دفتر پرحملہ قابل مذمت ہے‘سردار عبدالرحیم

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے پریس نفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 جنوری کو خواجہ اجمیر نگری میں ہمارے دفتر پر فائرنگ کی گئی اور اس سے پہلے ہماری وال چاکنگ مٹائی گئی،ہم نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ون فائیو پر اطلاع دی اور رپورٹ درج کرائی مگر ابھی تک پولیس ملزموںکی گرفتاری میں روایتی سست روی کا شکار ہے،ہم کراچی کے حالات کو بہترسمجھتے ہیں،اگر اس حملے میں کوئی سیاسی پارٹی ملوث ہے ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں،ہم انصاف چاہتے ہیں،پولیس کا کام ہے دہشتگردوں کو پکڑنا،خوف و ہراس پھیلانے کے لیے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، ہم ڈرنے والے نہیں،کیونکہ ہم شہید سورھیہ بادشاھ کے ماننے والے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیر صاحب کے پیغام متحد مضبوط پاکستان کے نعرے تلے کراچی کے عوام کو یکجا کرنے آئے ہیں اور کراچی کے عوام کو ساتھ لیکر چلنا ہے،شہید سورھیہ بادشاھ نے انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی تھی اور انگریزوں نے حر تحریک کے خلاف جنگ لڑی ،ہم اس سے متاثر ہیں ہم سے نہ ٹکرایا جائے۔اس موقع پر فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنونیئرایڈووکیٹ ارشد شر بلوچ،ڈپٹی کنوینئرسلمان فیاض ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر بابر جہانگیربھی موجود تھے۔