ٹریفک و دیگر حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 13افراد جاں بحق

232

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں بچوں اور خاتون سمیت 13افراد جاں بحق ہوگئے ، دیگر واقعات میں 6افراد زخمی بھی ہوئے ، تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح سپر ہائی وے معمار موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے سڑک کے کنارے کھڑے ماں بیٹے کو روند ڈالا‘ قاتل ڈمپر ماں بیٹے کی لاشوں کو روندتا ہوا دور تک لے گیا۔ریسکیوا ذرائع کے مطابق خاتون بچے کے ساتھ بس سے اتر کر سڑک عبور کر رہی تھی کہ اچانک پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے مارڈالا جب کہ لاشوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیامتوفیہ کی شناخت 40سالہ امبرین زوجہ عمربگٹی اور اسکے بیٹے کی شناخت 12سالہ عالم شیرولدمحمدعمر کے نام سے ہوئی۔کھارادر کے علاقے کاغذی بازار میں رہائشی عمارت کی چھت سے پراراسرار طورپر پھندا لگی نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 20سالہ سید محمد بلال ولد سید محمد آصف کے نام سے ہوئی ،متوفی کی والدہ کا کہنا تھاکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ انکا بیٹا زندگی سے بیزار تھا یا ملازمت کے لیے پریشان تھا وہ خودکشی نہیں کرسکتا ہے ،محمود آباد کے علاقے اختر کالونی ناصر بیکری کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی ہوئی لاش ملی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ الیان ولد پال کے نام سے ہوئی ہے۔ بلدیہ ٹائون نمبر 4 ربانی مسجد کے سامنے ٹریفک حادثے میں 6ماہ کی بچی زینب دختر وقاص جابحق ہوئی،لانڈھی جوگی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں2سالہ عزادار ولد غلام عباس جاںبحق ہوگیا ،سرجانی لیاری36 بہرام ندی میں ڈوب کر7سالہ عبداللہ ولد صابر عمر جاںبحق ہوگیا ۔ مومن آبا دتھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر 10فقیر کالونی مسلم آباد شیل پیٹرول پمپ کے قریب گھر سے 32سالہ محمد طاہر ولدخائستہ رحمن کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔کورنگی ڈھائی بکری پمپ کے قریب گھرمیں پھندالگاکر 18سالہ عدنان ولد راشد نے خودکشی کر لی ، جبکہ حب چوکی باوانی گجر اسٹاپ کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو دوست جاں بحق ہوگئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔لانڈھی ریلوے پھاٹک کے قریب سے32سالہ شخص کی لاش ملی ، لا ش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیاگیا۔شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کانٹے کے قریب سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے سہراب گوٹھ پل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں تیمور حیات اور اس کی اہلیہ فاطمہ زخمی ہوگئیں۔