حمدو نعت کانفرنس 30 تا 31 جنوری کو ہوگی

201

کراچی (پ ر) ادارہ چمنستان حمد و نعت کے زیراہتمام 30 تا 31 جنوری 2021ء آرٹس کونسل پاکستان، کراچی میں بعد نماز مغرب پہلی حمد و نعت کانفرنس منعقد ہوگی جس کی مجلس صدارت میں ڈاکٹر ریاض مجید، پروفیسر سحر انصاری، پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اور محسن ملیح آبادی شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں حمدیہ اور نعتیہ مشاعروں کے علاوہ حمدیہ اور نعتیہ ادب پر سیرحاصل مقالات بھی پیش کیے جائیں گے۔