گجر نالے کے اطراف 30 فٹ جگہ خالی کرانے کا فیصلہ

263

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں محمود آباد نالے کے بعد گجر نالے پر آپریشن کی تیاری کر لی گئی ہے، 13 کلو میٹر طویل گجر نالے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے ماڈل ڈیزائن تیار کر لیا گیا۔گجر نالے کے اطراف 30 فٹ جگہ خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے سلسلے میں مارکنگ کا عمل بھی شروع ہو گیا۔حکام کے مطابق اس سے قبل گجر نالے پر آپریشن کے لیے دونوں اطراف 105 فٹ مارکنگ کی گئی تھی، 105 فٹ مارکنگ میں 8 ہزار سے زائد مکانات اور اسٹرکچرز آپریشن کی زد میں آ رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ گجر نالے کے ری ڈیزائن کے تحت 50 فیصد اسٹرکچرز آپریشن کی زد سے بچ جائیں گے، نالے پر مارکنگ مکمل ہونے پر آئندہ ماہ کے آغاز میں آپریشن متوقع ہے۔