قائدآباد سے منشیات فروش گرفتار

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر )قائد آباد پولیس نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق پولیس نے دوران گشت مظفرآباد کالونی کے قریب کارروائی کر تے ہوئے ملزم حنیف عرف حنیفہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا نام پولیس کو انتہائی مطلوب کی فہرست میں شامل تھا۔گرفتار ملزم سے دو کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔گرفتار ملزم پیشہ ور مجرم ہے اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔