اوپن بیلٹ کے معاملے پر پارلیمان بھی جاسکتے ہیں‘ شبلی فراز

309

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں،آئین میں ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں قانون سازی کراسکتے ہیں،براڈ شیٹ کی شفاف تحقیقات کرائیں گے،سینیٹ کے فاف انتخابات کرا کر ملک کا وقار بحال کریں گے ۔منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دورا ن وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملہ پر اوپن کمیشن بنانے کی منظوری دی ہے،جسٹس (ر) عظمت سعید کو کمیشن کا سربراہ بننے پر انکار نہیں ہے،سینیٹ الیکشن میں ممبران کی خرید وفروخت نہیں ہونے دیں گے،براڈ شیٹ پر 45 دن کے اندر تمام کرپشن کی تحقیقات سامنے آجائیں گی۔براڈ شیٹ میں بھی سیاسی مصلحت کے تحت کرپٹ لوگوں کو معاف کردیاگیا۔انہوں نیسینیٹ کے الیکشن شفاف کرانا چاہتے ہیں،اس میں ارکان اسمبلی وسینیٹ کی خرید وفروخت کی جاتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہوگا،وزیراعظم نے واضح بتایا کہ اوپن بیلٹ کے ذریعہ انتخابات ہونے چاہئیں،اگر سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انہیں ترامیم کرانا پڑی تو کرائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے کلچر کو چیلنج کیا ہے،سینیٹ انتخابات میں سرعام ممبران کی خرید وفروخت لگتی ہے،کرپشن کرنے والوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔سابق حکمران نے پیٹرول اور سی این جی کے حوالے سے غلط معاہدے کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا،گزشتہ حکومت نے ڈالرز کو مصنوعی سطح پر رکھا،6کھرب ٹریلین سود کی مد میں ہم نے ادا کیا،حب حکومت میں ہم آئے تو کرنٹ خسارہ 20ارب ڈالرز تھا،کورونا ویکسین عوام کو فراہم کریں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ختم ہو گئی، اس کا مقصد صرف صرف این آر او تھا۔ شاہد خاقان عباسی کس منہ سے کہتے ہیں کہ نیب کو بند کر دیں، جس نے چوری نہیں کی اسے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں کو نہیں بڑھائیں گے تو سرکلر ڈیٹ بڑھ جائے گا۔ سابق حکومت کے غلط معاہدوں کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔