افغان طالبا ن نے امن مذاکرات میں تعطل کی خبریں مسترد کردیں

351

دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان افغان طالبان ڈاکٹر نعیم نے دوحا میں بین الافغان مذاکرات میں تعطل کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات صلاح و مشورے کے لیے ایک دو دن کا وقفہ کیا جاتا ؎ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں طالبان کا وفد ایران پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹرنعیم کے مطابق طالبان وفد ایرانی عہدیداروں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات ، ایران میں افغان مہاجرین کی صورتحال اور افغانستان اور خطے کی موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بات کرے گا اور اس کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی نئی جو بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر نظر ثانی کا عندیہ دیا تھا۔