خواجہ آصف کی جیل میں سہولیات کے یے دائر درخواست پر رپورٹ طلب

188

لاہور (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے غیر قانونی طور پر آمدن سے زاید اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار خواجہ آصف کی جیل میں سہولیات بی کے لیے دائر درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے کل 28 جنوری تک رپورٹ طلب کرلی۔ ایڈمن جج جواد الحسن کے روبرو خواجہ آصف کی طرف سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ سینیٹر، منسٹر رہ چکے ہیں اور اس وقت رکن قومی اسمبلی ہیں۔