جھوٹ و پروپیگنڈاپالیسی پر بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا

128

برسلز(آن لائن)جھوٹ اور پروپیگنڈا پرمبنی بھارتی پالیسیوں پر بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ یورپین پارلیمنٹ نے ای یو ڈس انفولیب کے معاملے کا نوٹس لے لیا،یورپین پارلیمانی کمیٹی کو پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔ڈس انفو لیب انکشافات سے متعلق ایک بڑی بریکنگ اور تاریخی پیشرفت سامنے آ ئی ،برسلز میں یورپین پارلیمنٹ کی یورپی یونین میں تمام جمہوری عمل میں بیرونی مداخلت سے متعلق کمیٹی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا سرگرمیوں اور حرکات پرپہلی سماعت ہوئی ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر یورپین یونین ڈس انفو لیب الیگزینڈر الفالیپی اور منیجنگ ڈائریکٹر گیری مشاڈو نے کمیٹی کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم اور تاریخی کو مسخ کرنے سے متعلق بریفنگ دی ۔