اسرائیل نے ایران پر حملے کی تیاری شروع کردی

286

اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کی تیاری شروع کردی جب کہ اسرائیلی آرمی چیف نے ایران کو خبردار بھی کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف ایویو کوچاوی نے ایران کو حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملے کرنے کو تیار ہے۔

ایویو کوچاوی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف نے امریکا کی نئی انتظامیہ کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  امریکا ایران نیوکلیئر ڈیل 2015 میں شامل ہونے سے باز رہے۔ جوہری ڈیل میں شامل ہونے سے ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہوگا۔

ایویو کوچاوی نے مزید کہا کہ ایران کے پاس جوہری بم بنانے کی صلاحیت نہیں ہونی چاہیے۔ ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کریں گے۔