پاکستان میں جرمنی کے سفارتخانے میں تعینات جرمن سفیر نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا دورہ کر کے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
جرمن سفیر نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ لاہور کا اندرون شہر اور اس کی تاریخی ثقافت دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ مغل دور کی عظیم وزیر خان مسجد کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار خطائی اور آلو نان کھانے کا موقع ملا، دونوں بہت ذائقہ دار تھیں۔
جرمن سفیر نے کہا کہ امید ہے پاکستان میں مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا۔
Had a great time exploring #Lahore’s historical old city & its vibrant life & rich culture! The #Mughal era #WazirKhan Mosque is simply magnificent! Tried #NaanKhatai & ‘Aalu Naan’ for the first time. Very flavorsome! Looking forward to exploring more of #BeautifulPakistan! pic.twitter.com/QUNdm3d0xw
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) January 26, 2021