“بھارتی فوج مودی کی سیاسی آلہ کار بن گئی”

401

ای یو ڈس انفولیب کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج بھی آر ایس ایس کے آلہ کار اور نریندرا مودی کے تحت سیاسی بن گئی ہے۔

یورپی یونین میں جعلی خبروں کے حوالے سے کام کرنے والے تحقیقی ادارے “ای یو ڈس انفولیب” کی ایک رپورٹ میں بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے اور ناپاک ارادے بے نقاب کیے گئے ہیں جس میں انسانی زندگی کے حوالے سے دُنیا کے خطرناک ترین ممالک میں بھارت کو بھی شمار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کالا پانی اور اس کے ملحقہ علاقے پر بے بنیاد بھارتی دعوے کو مسترد کردیا گیا، بھارت نے پہلے پاکستان اور بعد میں چین کے ہاتھوں ذلت کا سامنا کیا جبکہ بھارتی فوجیوں میں مایوسی  اور خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج بھی آر ایس ایس کے آلہ کار اور نریندرا مودی کے تحت سیاسی اور متنازع بن گئی جبکہ خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کا یہ عالم ہے کہ ہندوستان کو اب ریپستان کہا جاتا ہے۔

ای یو ڈس انولیب کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی سرکارکی تباہ کن معاشی پالیسیوں نے بھارتی معیشت کا بھرکس نکال دیا، بھارت کی شرح نمو جو کبھی 8 فیصد سے زائد تھی 2020 میں 10 سے بھی گرگئی۔