یونیورسٹی انتظامیہ  اور طلبہ کے درمیان تصادم،5طلبہ زخمی

249

لاہور: آن لائن امتحانات کے معاملے پر طالب علموں اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 5سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی یونیورسٹی کے  طالب علم آن لائن امتحانات کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 4پر ٹائروں کو آگ لگا احتجاج کررہے ہیں۔

مذاکرات ناکام ہونے کے بعد طالب علموں اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے درمیان پتھراؤں بھی  ہوا ، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کراحتجاج کرنے والے طالب علموں کو منتشر کرنے کے لیے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا۔

واضح رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی اداروں کے طالب علم آن لائن امتحانات کے لیے گذشتہ ایک ہفتے سے احتجاج کررہے ہیں، طالب علموں کا کہنا  تھا کہ جب کلاسز آن لائن ہوئیں ہیں تو امتحانات بھی آن لیے جائیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ 3چار دن سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی طلبہ کے حق میں  ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔