جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ

328

کراچی: دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 14 سال بعد پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، جنوبی افریقہ بہترین ٹیم ہے، آسان نہیں لیں گے۔

قومی کپتان نے کہا کہ وکٹ بہت خشک ہے تاہم لگ رہا ہے گیند بریک ہوگا اور وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار ہے جبکہ قومی ٹیم میں عمران بٹ اور نعمان علی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

میچ کے آغاز پر قومی ٹیم کے کھلاڑی  یاسرشاہ نے اسپنر نعمان علی جبکہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے اوپنرعمران بٹ کوٹیسٹ کیپ پہنائی۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی آفریقہ کے خلاف قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ،  حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی آفریقہ کی ٹیم دورہ پاکستان کے موقع پر 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

یاد ہے کہ جنوبی افریقہ نےآخری باراکتوبر 2007 میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریزکھیلی تھی۔