سندھ کابینہ ؛ بارش سے متاثرہ افراد کیلیے امدادی رقم منظور

239

سندھ کابینہ نے بارش سے متاثر افراد کیلئے 4 ارب سے زائد امداد کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا ہوا جس میں بارش سے متاثر افراد کے لیے امداد کی منظوری دی گئی ،بارش سے متاثر افراد کیلئے 4 ارب سے زائد امدادی رقم مختص کی گئی ہے۔

امدادی رقم موبائل بینکنگ کے ذریعے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔رقم کی تقسیم کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

کمیٹی میں سینئر ممبر بورڈ آف روینو، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ریوینو کو ہدایت کی ہے کہ 15دن میں رقم ادائیگی شروع ہونی چاہیے، رقم سے ایک  پک اپ، ایک موٹر سائیکل اور فرنیچر خریدا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی، پولیس اسٹیشن قائم کرنے کیلئے 32 لاکھ روپے کی منظور کیے گئے۔