براڈ شیٹ کمیشن کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرے گا، شبلی فراز

405
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کافرض ہے کہ براڈشیٹ سے متعلق تحقیقات مکمل کرے،کمیشن بنایا گیا ہے جو ان لوگوں کو بےنقاب کرے گا جو کرپشن کرتے رہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  شبلی فراز نے کہا کہ براڈ شیٹ کے متعلق45 دنوں کے اندر تمام تحقیقات ہمارے سامنے آجائیں گی،وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے کلچر کو چیلنج کیا۔

 شبلی فراز کا کہنا تھا کہ این آر او سے ملک معاشی طور پر ہی نہیں بلکہ اخلاقی طور پر بھی پیچھے رہ گیا،براڈشیٹ کیس نےثابت کیاکہ ماضی میں کرپشن کرنےوالوں کوچھوڑا گیااورکچھ تو وزیراعظم اور صدر بھی بنے،گزشتہ دور میں این آر او سے ملک کی اخلاقی حیثیت پر سمجھوتا ہوتا رہا۔

وفاقی وزیر  نے مزید کہا کہ جنہوں نےکرپشن کی انہوں نےسودےبازی کی اوراس وقت کے لوگوں نے انہیں سہولت دی،ماضی میں حکمرانوں پرکرپشن کےالزامات لگےتوانکواین ار او کے ذریعے راستہ دیا گیا۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آخرمعلوم ہوکہ کون لوگ ہیں جوسینیٹ الیکشن میں شفافیت نہیں چاہتے،وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ ہونا چاہیے، کیا فائدہ کہ سینیٹ میں ایسے لوگ آئیں جو پیسے دے کر سیٹ حاصل کریں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچے جاتے ہیں اور پیسے دیے جاتے ہیں،اگر ہمیں سینیٹ الیکشن کےحوالےسےپارلیمنٹ میں بھی جاناپڑاتو جائیں گے،وقت آگیا ہے کہ ملک میں سب کو پتا چل جائے کہ کس نے کیا کردار ادا کیا ہے۔